15 ستمبر 2013 - 19:30
عیسائیوں کے شہر معلولا میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک

شام کی مسلح افواج نے عیسائیوں کے شہر معلولا میں جمع ہونے والے سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے وابستہ گروہ "جبہۃالنصرہ" سے تھا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے العالم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع عیسائی شہر معلولا، کچھ عرصے سے جبہۃالنصرہ کے دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنا تھا اور اس شہر کے درجنوں افراد سلفی تکفیریوں کی درندگی کا نشانہ بنے تھے، اور شام کی مسلح افواج نے اس شہر سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کیا؛ چنانچہ اس کاروائی میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
علاوہ ازیں روسی خبر ایجنسی ایتار تاس کی رپورٹ کے مطابق کل (اتوار 15 ستمبر 2013 کو) بھی جبہۃالنصرہ نے معلولا پر قبضہ کرنے کی نئی کوشش کی اور اس دہشت گرد ٹولے کے 100 دہشت گردوں نے شہر کے نواحی دیہاتوں پر حملہ کیا لیکن سرکاری فوجی دستوں نے ان کا حملہ روکا اور شدید لڑائی کے دوران زیادہ تر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد دہشت گرد اطراف کے دروں اور غاروں میں چھپ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭